پاکستان نے تین ملکی ڈیف سیریز جیت لی

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:20

لاہور۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) لاہور ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی تین ملکی ڈیف سیریز پاکستان ٹیم نے جیت لی۔ فائنل میچ میں پاکستان ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کو 25 رنز سے مات دی۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 129 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے ناٹ آوٹ 59 اور نعیم ارشد نے 21 ناٹ آوٹ جبکہ ولید اسلم نے 12 نمایاں رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے دیپ نے دو جبکہ عکسر اور عاقب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلہ دیش ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 104 رنز بنا سکی۔ سہیل 25۔ عمران 24 اور عاقب نے 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے وقاص نے دو جبکہ قمر اور بلال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آخر میں اعجاز احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان ڈیف ٹیم اتوار کی صبح لاہور پہنچے گی۔ لاہور ائرپورٹ پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :