کربلا کے شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے لیے جماعت اہلسنت قاسمیہ کی جانب سے سالانہ 140 واں شہدائے کانفرنس شہر کے جناح باغ میں منعقد کی گئی

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:40

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) کربلا کے شہیدوں کو خراج پیش کرنے کے لیے جماعت اہلسنت قاسمیہ کی جانب سے سالانہ 140 واں شہدائے کانفرنس شہر کے جناح باغ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ کے نامور علمائے کرام نے شرکت کرتے ہوئے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر منظور احمد مشوری کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کا دن ہمیں کربلا کی یاد دلاتا ہے ، حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی شھادت کا واقعہ ظلم جبر کے خلاف ایک عظیم مثال ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس تاریخی واقع کو دوسروں تک پہنچائیں تاکہ عام آدمی بھی بھی اس تاریخ کو سمجھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کربلا کے واقع کے بعد آج بھی ہمارا دل امام علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کے غم میں اداس ہیاور ہر آنکھ ان کے عشق میں رو رہی ہے۔ اس موقع پر شھدائے کانفرنس میں پیر غلام رسول قاسمی، مفتی محمد جان قاسمی، مولانا عبیداللہ ڈاہری اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔