سبی میں یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس سخت سیکورٹی کی نگرانی میں برآمد

عزاداروں کا زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش ، علامہ منور حسین نقوی کا خطاب

جمعہ 21 ستمبر 2018 20:40

سبی۔ 21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) سبی میں یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس سخت سیکورٹی کی نگرانی میں برآمد،جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا،جلوس کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ،ایف سی ،بلوچستان کانسٹبیلری کے جوان فرائض انجام دے رہے تھے ،ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سمیت امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں یوم عاشورہ دسویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس سخت سیکورٹی کے نگرانی میںمرکزی امام بار گاہ حسینیہ سے بر آمد ہو ا۔

جلوس کے 20سے زاہد داخلی اور خارجی راستوں پرخار دار تاریں اور ٹینٹ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے ۔یوم عاشور ہ کے جلوس کے موقع پر200 سے زاہددکانوں اور گھروںکے چھتوں اور عمارتوں پر پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ کہ جلوس کی حفاظت کے لئی400پولیس ،ایف سی ، سی ٹی ڈی ، بلوچستان کانسٹبیلری اور لیویز فورس کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے عزاداروں نے مختلف مقامات پر زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ بلوچستان چوک پر پہنچ کر علامہ منور حسین نقوی نے خطاب کیا۔ دسویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا۔ دوبارہ مرکزی امام بار گاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ،ایف سی کے کرنل ضیا ء وائس چیئرمین حاجی حیات رند سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران سبی رجسٹرڈ کے نمائندہ جلوس کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔