محرم محرم الحرام کے موقع پر’’سکھر ہاؤس ‘‘میں شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کیلئے نیاز حلیم کی تقسیم

جمعہ 21 ستمبر 2018 21:30

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ، رکن قومی اسمبلی نعما ن اسلام شیخ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر ’’سکھر ہاؤس ‘‘میں شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کیلئے نیاز حلیم تقسیم کیا گیا،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔