نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

جمعہ 21 ستمبر 2018 21:30

فیصل آباد ۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکو آنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقہ مکو آنہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مکو آنہ بائی پاس پر 45سالہ خاتون خورشید بی بی جاں بحق جبکہ تین افراد نو سالہ عمر ، 28سالہ زرینہ عمر اور 15سالہ فہد عمر زخمی ہوگئے ۔

زخمی افراد کو طبی امداد کے لئیسول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ پولیس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔