راولپنڈی میں بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا
راولپنڈی پولیس کے 7000اہلکار ،ریسکیو 1122کے 500سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر ماموررہے
جمعہ 21 ستمبر 2018 23:00
(جاری ہے)
360سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کے مکمل روٹ کی خفیہ نگرانی بھی کی گئی ‘ جلوس کی سکیورٹی کے لیے 07ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیوں پر مامور رہے ۔
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے صبح 11بجے بر آمد ہوا ‘اردگرد کی امام بارگاہوں اور دیگر مقامات سے روائیتی علم و ذوالجناح کے جلوس مرکزی جلوس کا حصہ بنے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا ۔یوم عاشورہ کے موقع پرامام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے بعض امام بارگاہوں کی بیرونی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی گئی تھی ۔ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق یوم عاشور کے لیے راولپنڈی ضلع بھر کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تھی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122راولپنڈی نے یوم عاشور پر ضلع بھر میں ریسکیورزکی چھٹیاں منسوخ کر دیں ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق ضلع بھر میں مجالس،امام بارگاہ،جلسے جلوس کے ہمراہ داخلی خارجی راستوں پر ریسکیو کیمپ لگائے گئے جہاں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکارالرٹ رہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عزاداروں کوبروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سا تھ ر یسکیو 1122 کے تربیت یافتہ رضاکاروں نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ۔قومی خبر ایجنسی کو موصولہ ایمرجنسی پلان کے مطابق راولپنڈی میں500سے زائد ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 34ایمرجنسی ایمبو لینسز،12 فائر وہیکلز، 05 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکلز،02 واٹر بائوزر، 20ریسکیو میڈیکل پوسٹیںاور 45موٹر بائیک ایمبولینسزپر لگائی گئی۔360کیمروں کے زریعے جلوس کے 6کلومیٹر علاقے کو کور کیا گیا ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے مطابق یوم عاشور کے جلوس کے لیے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا‘جلوس کے 200میٹر تک کے ایریا میں پارکنگ پر پابندی لگائی گئی ‘ٹریفک پولیس کے افسران اور جوان صبح سے رات گئے تک اپنے پوائنٹس پر موجود رہے اورتما م بند کیے گئے مقامات پر ٹریفک متبادل جگہوں پر چلانے کے لیے بھی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ۔ میٹرو بس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی اداروں کی سفارش پر جمعہ (دس محرم )(یوم عاشور ) کے موقع پر میٹروس بس سروس بند رہی ۔اس کے ساتھ ساتھ جلوس کے اندر اور باہر ریسکیو 1122‘ سول ڈیفنس ‘محکمہ صحت ‘ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موجود رہے ۔دریں اثناء جمعہ کو یوم عاشورہ کے موقع پر آر پی او راولپنڈی سمیت دیگر انتظامی افسران نے راولپنڈی کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.