دسویں محرم ا لحرام کا مرکزی جلوس اصغریہ امامیہ ڈگی محلہ سے برآمد ، مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر

سیکورٹی کے سخت انتظامات ،ایبٹ آباد شہر کے تمام داخلی اورخارجی راستے سیل۔موبائل سروس معطل رہی

جمعہ 21 ستمبر 2018 23:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد میں دسویں محرم ا لحرام کا مرکزی جلوس اصغریہ امامیہ ڈگی محلہ سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جامعہ اصغریہ امامہ ڈگی محلہ سے برآمد ہوکر اپنے روائتی راستوں گھاس منڈی پرانی سزبی منڈی سے گزرتا ہوئی ایم سی بی چوک پہنچا۔

جمعہ کی نماز ادائیگی کے بعد جلوس ماتم کرتا ہوا کاغان کیفے چوک پہنچا۔اس جگہ پر زنجیر زنی کی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ چوک میں شیعہ عالم ڈاکٹر حسنین رضا ترابی نے جلوس سے خطاب کیا۔دسویں محرم الحرام کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ایبٹ آباد شہر کے تمام داخلی اورخارجی راستے سیل کئے گئے۔ماتمی جلوس میں شریک ہونے والے شیعہ خواتین وحضرات کو سخت چیکنگ کے بعد واک تھروگیٹ سے جانے کی اجازت دی گئی۔صحافیوں اورامن کمیٹی کے نمائندوں کو جلوس میں داخل ہونے کیلئے خصوصی کارڈز جاری کئے گئے۔شہر بھر میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے فراض انجام دئیے۔شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل رہی۔