جاپان اور امریکا کے مابین تجارتی مذاکرات (کل) شروع ہوں گے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

ٹوکیو۔ 22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) جاپان اورے امریکا کے مابین تجارتی مذاکرات کا دوسرا دور(کل)پیر کو نیویارک میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر خزانہ توشی متسو موتیگی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہاکہ مذاکرات کے پہلے دور میں کچھ معاملات پرپیشرفت کی بنیاد پر ہم یہ امید کرتے ہیں کہ اس اجلاد کے نتائج دونوں ممالک کے لئے اچھے ہوں گے۔واضح رہے کہ اگست میں متسو موتیگی اور امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ تھا ئزر کے مابین مذاکرات کے پہلے دورکے بعد یہ مذاکرات کافی اہم سمجھے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :