امریکا نے 33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

واشنگٹن۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس کے 33 اداروں اور افراد کو بلیک لسٹ کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں روسی فوج، انٹیلی جنس اداروں اور ان کے مفادات کے لیے کام کرنے والے افراد اور ادارے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر چینی فوج کے ایک یونٹ پر پابندی کا اطلاق کر دے گا۔ فوج کا یہ یونٹ روس کے ہتھیار برآمد کرنے والے ادارے روسوبورون ایکسپورٹ کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری کا نگران ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے روس سے ایس یو 25 فائٹر جیٹ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 400 میزائل خریدے ہیں۔چین کی یہ خریداری پابندیوں سے متعلق امریکا کے 2017 کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد 2016ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت پر اسے سزا دینا ہے۔