ویتنام کے صدر ٹرن ڈائی چوانگ انتقال کر گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

ہنوئی۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء)ویتنام کے صدر ٹرن ڈائی چوانگ انتقال کر گئے۔ویتنام کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی جمعہ کو رپورٹ کے مطابق صدر ٹرن ڈائی چانگ انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 61 برس تھی۔

(جاری ہے)

صدر کا انتقال جمعہ کی صبح ہسپتال میں ہوا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی سر توڑ کرششیں کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔سرکاری ذرائع نے فوری طور ان کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی صرف یہ بتایا ہے کہ وہ کسی جان لیوا بیماری میں مبتلا تھے۔