گزشتہ سال دنیا بھر میںدہشتگرد حملوں کی شرح میں 23 فیصد کمی ہوئی، امریکی رپورٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) امریکی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں ہونے دہشت گرد حملوں کی تعداد میں بیس فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ نے عالمی دہشت گردی پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2017ء میں دنیا بھرمیں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی تعداد 8 ہزار 5 سو 84 تھی، جو اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 23 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 27 فیصد کم ہو کر 18 ہزار 7 سو 53 رہی۔اس کی بڑی وجہ عراق میں ہونے والے حملوں میں تیزی سے ہوئی کمی ہے۔ رپورٹ میں جنگجو گروپ داعشاور دیگر تنظیموں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی کاوشوں سے حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ امریکا نگرانی کی سرگرمیوں کے لیے متعلقہ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :