جولائی اور اگست کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 11.29 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) رواں مالی سال 2018-19 ء کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 11.29 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اگست 2018ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات 488.815 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی اگست 2017ء کے دوران تیار ملبوسات کی قمی برآمدات کاحجم 439.224 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019ء کے پہلے دو ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 49.591 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :