بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانیوں کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں،بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9 ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں،عالمی بینک کی رپورٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانیوں کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں جو قومی پیداوار ( جی ڈی پی) کے 1.7 فیصد کے مساوی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی " الیکٹریفکشن اینڈ ہائوس ہولڈ ویلفیئر" کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی مستقل اور قابل اعتماد فراہمی نہ ہونے کے باعث شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو بھی نقصانات کاسامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9 ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بجلی کی بلاتعطل اور قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ کے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :