تربت میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد پاک بحریہ کی بروقت امدادی کارروائیوں سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا،ترجمان پاک بحریہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تربت میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے کے بعد پاک بحریہ کی بروقت امدادی کارروائیوں سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان نے جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کے علاقے شپک میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کی فوری ضرورت تھی، پاک بحریہ نے لوکل گورنمنٹ کی درخواست پر بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :