حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں سکھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:00
(جاری ہے)
چوک گھنٹہ گھر سمیت دیگر مقامات پر مجالس عزاداری میں ذاکرین نے واقعہ کربلا کے حوالے سے تقاریر کیں، شام کو مرکزی امام بارگاہ میں شام غریباں منعقد ہوئی۔
دہشتگردی کے اندیشہ کے پیش نظر یوم عاشور کے موقع پر پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے تھے۔وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے دیگر وزراء کے ہمراہ سکھر، خیرپور، شکار پور،جیکب آباکا از خود فضائی جائیزہ لیا اور دورہ کیا ۔ یوم عاشور کے موقع پر پولیس اور رینجرز کے دستے مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے، مجالس کے مقامات پر مختلف داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر لوگوں کو گزارا گیا۔ عزاداروںکے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی جانب جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے بند کر کے لوگوں کو سخت چیکنگ کے بعد گزارا گیا اور دن بھر کڑی نگرانی کی جاتی رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے اور امن و امان کے قیام کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی درجنوں عارضی چوکیاں قائم کی گئیں، عزاداروں کے ماتمی جلوس کے دوران رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ساتھ ساتھ رہی اور راستے کی عمارتوں، اہم مقاما ت پر بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ ضلعی و پولیس انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے راستوں میںعزاداروں کے ماتمی جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جن کے ذریعہ جلوس کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔ یوم عاشور ہ کے موقع پر شہر کی گلیاں اور محلے عزاداروں سے بھر گئے۔ یوم عاشورپرپولیس اور رینجرز کے علاوہ سول ڈیفنس رضا کاروں اور مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے رضا کاروں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ سکھر اور دیگر شہروں، دیہات سمیت مختلف مقامات پر پانی اور دودھ کی سبیلیں اور طبی امدادی کیمپ لگائے گئے۔ سکھر اور خیر پور میں سول ڈیفنس کی جانب سے ابتدائی طبی امدادی کیمپ لگائے گئے جہاں سول ڈیفنس اور وارڈن سروس آرگنائزیشن کے عملداروں نے ڈیوٹیاں سرا نجام دیں۔ یوم عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اور صحت کے عملہ کی مختلف مقامات پر لگائی گئی ڈیوٹیاں مقرر کی گئیں ہیں جنہوں نے جلوس میں شامل عزاداروںکو ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کی۔ گھوٹکی میں محرم الحرام کے حوالے سے گھوٹکی ایٹ میرپور ماتھیلو میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا جس میں ٹیلی فون، وائرلیس سیٹ اور کمپیوٹر نصب کئے گئے جس نے حکام کی زیر نگرانی مسلسل مانیٹرنگ کا کام سرا نجام دیا۔ کنٹرول روم میں ضلعی حکومت، پولیس و رینجرز کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ڈیوٹی پر موجود رہے۔ مزید براں سول ڈیفنس سکھر روہڑی کے تمام رینکس کے رضاکاروں نے یوم عاشورہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.