ضلع اوکاڑہ میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:00

ْ اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلع اوکاڑہ میں یوم عاشور کے سلسلہ میں چھوٹے بڑے 44 جلوس برآمد ہوئے جن کی سیکورٹی کیلئے 2200سے زائد اہلکار و افسران کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔ جلوسوں کے روٹ میں واقع بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیاگیا سیکیورٹی پلان کے مطابق ایس ایس پی ، ایس پی ، ڈی ایس پی 7،انسپکٹر32،سب انسپکٹر 150،اے ایس آئی 220،ہیڈ کنسٹیبل 96،کنسٹیبل اور لیڈ ی کنسٹیبل 1620،والنٹیرز511اور پی کیوآر 272 کے علاوہ ریسکیو 1122 ،محکمہ ہیلتھ کا سٹاف بھی نمایاں تھا جبکہ مختلف علاقوں میں لوگوںنے پانی، شربت ،دودھ چائے کے ساتھ ساتھ چاول حلیم پر مبنی سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا ۔

اوکاڑہ میں یوم عاشورہ کے حوالے سے مرکزی جلوس امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد ہوا جو اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد گول چوک پہنچا جہاں شعیہ ذاکروں نے شہدائے کربلا اور اسلام کی خاطر ان کی قربانیوں کا ذکر کیا جس پر عزا داروں نے ماتم کے ساتھ ساتھ زبر دست زنجیر زنی کی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تمام راستوں پر جلوس کی نگرانی کی جبکہ شہر بھر میں مختلف سڑکات اور گلیوں کے اطراف میں خار دار کانٹوں سے حصار قائم کرکے سیکورٹی پلان کو تکمیل دیا۔ جلوس اپنے روائیتی راستوں سے ہوکر واپس مرکزی امام بارگاہ پہنچاجہاں پر شام غریباں کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :