سعودی عرب ، مکانات کے کرایوں میں مسلسل کمی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:23

سعودی عرب ، مکانات کے کرایوں میں مسلسل کمی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سعودی عرب میں مکانات کے کرایوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق ملک میں گزشتہ 7 ماہ سے مکانات کے کرائے مسلسل کم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ شماریات نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ جون میں 2.8فیصد، مئی میں 2.5، اپریل میں 1.5، مارچ میں 0.9، فروری میں 0.5اور جنوری میں بھی اسی تناسب سے کرائے کم ہوئے۔جولائی میں تقریباً 4 فیصد کرائے کم ہوئے۔

متعلقہ عنوان :