مکہ کی کچی آبادیوں میں نئی تعمیر پر پابندی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:23

مکہ کی کچی آبادیوں میں نئی تعمیر پر پابندی
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کچی آبادیوں میں مکان ، دکان بنانے کے اجازت ناموں کا اجراء بند کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق اس سے وہ سعودی شہری مستثنیٰ ہونگے جو اجازت نامے حاصل کرکے تعمیراتی کام شروع کرچکے ہیں۔ اس کیلئے انہیں تعمیراتی عمل کی باتصویر رپورٹ میونسپلٹی کو پیش کرنی ہوگی۔ میونسپلٹی نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ شریعت عدالتوں اور وثیقہ نویسوں کو اب اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ منظورشدہ پلان سے ہٹ کر کسی بھی پلاٹ کی منتقلی کی دستاویز جاری کریں۔