محفوظ ترین عالمی شہروں میں 4 سعودی شہر شامل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:24

محفوظ ترین عالمی شہروں میں 4 سعودی شہر شامل
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں سعودی عرب کے 4شہر شامل ہوگئے۔ ریاض کا نمبر سرفہرست ہے جسے دنیا میں محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 89 واں نمبر ملا ہے۔ فہرست ’’نومبیو‘‘ویب سائٹ نے جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں 338شہروں کے نام درج ہیں۔ یہ فہرست اعدادو شمار اور گوناں گوں معلومات کے ڈاٹا بینک کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔ اماراتی شہر ابوظبی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ محفوظ شہر تسلیم کیا گیا۔ ویب سائٹ نے پہلی بار اس طرح کی فہرست 2009ء میں جاری کی تھی۔ اس فہرست میں مکہ مکرمہ ،جدہ (205)اور دمام ( 228) ویں نمبر پر ہیں۔