ترکی کی فرانس سے ادلب کے معاملے میں سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست

ترکی سلامتی کونسل میں ادلب کے حوالے سے ہونے والی سفارتی کوششوں میں ترکی کا ساتھ دے،فرانسیسی وزیرخارجہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:47

ترکی کی فرانس سے ادلب کے معاملے میں سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کہا ہے کہ ترکی نے شام کے شہر ادلب کے حوالے سے ماسکو اور انقرہ کے درمیان طے پائے سمجھوتے پر سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست کی ہے۔فرانسیسی اخبار کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ترکی ادلب میں فرانس سے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دے رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ فرانس ادلب کے معاملے میں انقرہ کے ساتھ تعاون کرے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ادلب میں انسانی بحران اور سیکیورٹی کے بحران کے حوالے سے انتباہ اور ہماری طرف سے دباؤ کافی مفید ثابت ہوا ہے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس نے آستانہ مذاکرات اور تہران سربراہ کانفرنسوں کی ناکامی کے بعد ادلب کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترکی نے بھی فرانس سے درخواست کی ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں ادلب کے حوالے سے ہونے والی سفارتی کوششوں میں ترکی کا ساتھ دے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے سوچی میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں ادلب میں جنگ روکنے اور ادلب میں محفوظ زون کے قیام سے اتفاق کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد ادلب میں شام اور ایران کو فوجی کارروائی سے باز رکھنا ہے۔