یمن میں ہیضے کی وباء خطرناک حدودں کو چھونے لگی،قابوپانے میں مشکلات ہیں، اقوام متحدہ

موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتیجے میں بے پناہ انسانی جانوں کانقصان ہوسکتا ہے،معاون برائے انسانی امور

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

یمن میں ہیضے کی وباء خطرناک حدودں کو چھونے لگی،قابوپانے میں مشکلات ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا ایک بار پھر بے قابو ہوکر خطرناک حدود کو چھونے لگی ہے۔ اگر یمن میں ہیضے کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتیجے میں بے پناہ انسانی جانوں کانقصان ہوسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور مارک لوکوک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یمن میں ہیضہ اپنی خطرناک حدودں کو چھو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یمن میں قحط کو شکست دینے کے لیے کوشاں ہیں مگر ہمیں اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی ادارے کے عہدیدار کا کہنا تھاکہ تمام تر کوششوں کے باوجود یمن میں انسانی صورت حال میں کوئی بہتری نہیں لائی جاسکی ہے۔ اقوام متحدہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں8 لاکھ افراد کو خوراک مہیا کرنا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے یمنی عوام کے لیے امداد دینے والے ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک کے مالی تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔لوکوک کا کہنا تھا کہ یمن میں امدادی آپریشن میں درپیش مشکلات میں ایک اہم مسئلہ مقامی کرنسی کی ویلیو میں گراوٹ بھی ہے۔ اقوام متحدہ یمن عوام کی مالی مشکلا کے حل کی کوششوں میں ناکام ہے۔