ْہالی ووڈ فلم’ کیپٹیو اسٹیٹ ‘اگلے سال مارچ میں سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:54

ْہالی ووڈ فلم’ کیپٹیو اسٹیٹ ‘اگلے سال مارچ میں سینماء گھروں میں نمائش ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم’ کیپٹیو اسٹیٹ ‘اگلے سال 29 مارچ کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

روبرٹ ویاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر زمینی قوتوں کے قبضے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں شکاگو کے رہائشی بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جان گڈمین،ویرا فرمیگا،ایشٹن سینڈرز،جوناتھن میجرز،مشین گن کیلی اور بین ڈینیلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ کروکٹ اور روبرٹ ویاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 29مارچ 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :