وزیر اعظم عمران خان کاایک روزہ دورہ پر کل لاہور آمد کا امکان

ہفتہ ستمبر 11:54

وزیر اعظم عمران خان کاایک روزہ دورہ پر کل لاہور آمد کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ پر کل ( اتوار) کے روز لاہور آمد کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں سو روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد اورمجوزہ بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہ کریں گے اور ان سے بعض امور میں رہنمائی لیںگے ۔ پولیس اصلاحات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔