Live Updates

ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ‘ مسرت جمشید چیمہ

سابق ’’ تجربہ کار ‘‘ حکمرانوں نے ملک کو ٹریک پر نہیں ڈالا بلکہ ڈی ٹریک کیا ‘ رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:54

ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ‘ مسرت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آئندہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،ملک اور آنے والی نسلوں کی بقاء ڈیمز کی تعمیر سے جڑی ہوئی ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والے بد خواہو ںکو منہ کی کھانا پڑے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں ترقی کے بوگس اعدادوشمار پیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ۔ سابقہ ’’ تجربہ کار ‘‘ حکمرانوں نے ملک کو ٹریک پر نہیں ڈالا بلکہ ڈی ٹریک کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی سمت کا تعین کر رہی ہے اور انشا اللہ ہم حقیقی معنوںمیں ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے اور اس بارے کمیشن بنا کر اس کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے ۔ اگر (ن) لیگ ملک کی خیر خواہی میں کوئی بیان نہیں دے سکتی تو کم از کم عوام کو گمراہ نہ کرے ۔ ڈیمز کی تعمیر ایک تحریک بن چکی ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بہت جلد اہم اعلانات کئے جائیں گے جس کے عوام کی زندگیوں پرخوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات