حسنی مبارک کے بیٹوں علائو اور جمال مبارک کی گرفتاری کا حکم دینے والے مصری جج کو ہٹانے کی درخواست منظور

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:58

حسنی مبارک کے بیٹوں علائو اور جمال مبارک کی گرفتاری کا حکم دینے والے ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں علاء اور جمال مبار ک کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری کا حکم دینے والے جج کو ہٹانے کے لیے دائرکردہ درخواست منظور کر لی ہے۔یہ درخواست وکیل صفائی نے دائر کی ہے اور فوری طو ر پر عدالت کے اس فیصلے کی قانونی بنیاد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کی ایک عدالت کے جج احمد ابو الفتوح نے گذشتہ ہفتے کے روز علاء اور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں مبیّنہ اتار چڑھاؤ کے الزام میں گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری استغاثہ نے ان دونوں بھائیوں سمیت پانچ افراد پر اپنی فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے بعض بنکوں کے حصص کی خریدار ی کا الزام عاید کیا تھا اور انھوں نے اس سے متعلق سمجھوتوں سے اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

یہ پانچوں افراد گذشتہ ہفتے کے روز قاہرہ میں فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں حاضر تھے اور جج کے حکم پر وہیں انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔جج نے اس مقدمے کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا علاء اور جمال مبارک کی رہائی کے لیے اب قانونی کارروائی شروع کی جائے گی یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :