راجہ راشد حفیظ کا انتظامی افسران کے ہمراہ کنڑول روم کا دورہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلع راولپنڈی میں محرم الحرام کے موقع پر امن عامہ کے انچارج پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر، سی پی او عباس احسن ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن طارق سلام مروت نے میئرآفس راولپنڈی میں قائم کنڑول روم کا دورہ کرکے امن و امان اور سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا،کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے امن عامہ کی صورت حال کے بارے میں بریفننگ دی اور بتایا تمام امام بارگاہوںسے معمول کے مطابق علم ، تعزیہ اور ذولجناح کے جلوس برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہو رہے ہیںاور جلوسوں کے روٹ پر پولیس، سیکورٹی ادارے چوکس ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں۔راجہ راشد حفیظ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبے میں امن وامان کے انتظامات کی نگرانی کیلئے تمام صوبائی وزراء اپنے علاقوں میںمتحرک ہیںاو رجلوسوں کے مقررہ راستوں اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔