متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاشکی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عوام کو مبارک باد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:19

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاشکی سعودی ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کامیابی امارات کے کامیاب ہونے کے لیے لازم ہے۔اٴْن کا یہ بیان ایک ٹویٹ میں سامنے آیا۔

(جاری ہے)

قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مملکت کو دائمی استحکام اور ترقی حاصل ہو۔

اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ کام کریں گے، ساتھ کامیاب ہوں گے اور ساتھ ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ سعودی عرب کی کامیابی ہماری کامیابی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ 23 ستمبر کو سعودی عرب کا 88 واں قومی دن منایا جائے گا۔