عالمی عدالت میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات کا آغاز

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:31

عالمی عدالت میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات کا آغاز
دی ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بین الاقوامی فوج داری عدالت نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی عبوری تحقیقات کا آغازکر دیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملک بدری اور اس سے متعلق امور کی بابت شواہد اور ثبوت جمع کئے جائیں گے اس کے بعد باقاعدہ تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کے اعلیٰ فوجی عہدیداران کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں میانمار کی ریاست رخائن میں روہنگیا کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے سرحد عبور کر کے بنگہ دیش میں پناہ لی تھی۔