تیل قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کی اوپیک ممالک کو دھمکی

اوپیک ممالک ہمارے بغیر زیادہ دیر نہیں چل سکتے،اس کے باوجود وہ قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں،ٹوئیٹر پیغام

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:36

تیل قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کی اوپیک ممالک کو دھمکی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظم اوپیک کو دھمکی دے ڈالی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے طمابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتا ہے اور اس کے بغیر یہ ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے اوپیک اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ (اوپیک ممالک) ہمارے بغیر زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور اس کے باوجود وہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔