مسلم اقلیت کی تعلیم کے ذریعے اصلاح کی جائے،چینی داخلی سلامتی ایجنسی

صوبہ سنکیانگ میں سماجی سطح پر استحکام کافی مشکل سے پیدا ہوا ہے اور اب اس کا تحفظ لازمی ہے، گوو شینگکن

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:36

مسلم اقلیت کی تعلیم کے ذریعے اصلاح کی جائے،چینی داخلی سلامتی ایجنسی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) چین میں داخلی سلامتی کی نگران ایجنسی کے سربراہ نے سنکیانگ میں زیر حراست ایغور نسل کے لاکھوں مسلمانوں کی تعلیم کے ذریعے اصلاح پر زور دیا ہے۔ چینی حکومت پر اقلیت کے ساتھ ایسا سلوک اپنانے پر عالمی سطح پر تنقید جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں وزیربرائے پبلک سکیورٹی گوو شینگکن نے سنکیانگ کے تین روزہ دورے کے اختتام پر کہا کہ قیدیوں کے لیے سیاسی تعلیم، نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے مدد، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر طریقہ ہائے کار سے تعلیم کے ذریعے اصلاح کا عمل جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ یہ قیدی ایک نئی زندگی شروع کر سکیں۔

ان کے بقول سنکیانگ میں سماجی سطح پر استحکام کافی مشکل سے پیدا ہوا ہے اور اب اس کا تحفظ لازمی ہے، جس کے لیے کوششیں مسلسل جاری رکھی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :