جرمنی میں دوران ڈرائیونگ فون کااستعمال،

ایک ہی دن میں تین ہزارافرادکے چالان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:36

جرمنی میں دوران ڈرائیونگ فون کااستعمال،
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) جرمن پولیس نے ملک بھر میں سڑکوں پر ناکے لگا کر تین ہزار ایک سو ڈرائیوروں کو گرفت میں لیا اور انہیں روکنے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے پر فی کس ساٹھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے ملک بھر میں سڑکوں پر ناکے لگا کر تین ہزار ایک سو ڈرائیوروں کو گرفت میں لیا اور انہیں روکنے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے پر فی کس ساٹھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی بظاہر چند گھنٹے تک جاری رہی۔ اسی دوران ڈرائیونگ کے دوران خلاف ضابطہ افعال پر نو ہزار چار سو مقدمات درج کیے گئے۔ جرمنی کے مختلف مقامات پر گیارہ ہزار پولیس اہلکاروں نے اکاون ہزار موٹر کاروں کو روک کر خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں جہاں انتباہ کیا وہاں ان پر جرمانے عائد بھی کیے اور مقدمات کا اندراج بھی کیا۔ ان میں مال بردار ٹرک اور بھاری موٹر سائیکلیں چلانے کے شوقین بھی شامل تھے۔