وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ،

اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:02

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ایک ہفتے کے دورے پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔وزیرخارجہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وہ امریکی انتظامیہ سے بات چیت اورواشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب بھی کریںگے۔