پاکستان ٹیم جب تسلسل پکڑتی ہے اسے کوئی روک نہیں پاتا:امام الحق
بھارت کے خلاف ہم سب نے خود کو بھی مایوس کیا:اوپنر
ذیشان مہتاب ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:45
(جاری ہے)
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حشمت اللہ 97 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ کپتان اصغر افغان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کا بالنگ اٹیک نسبتاً کمزور بیٹنگ لائن کو مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا اور کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، محمد نواز نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان بیٹنگ شروع ہوئی تو فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی، فخر زمان ایک بار پھر صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔ امام الحق نے 80، بابر اعظم نے 66 اور حارث سہیل نے 13 رنز اسکور کیے اور کپتان سرفراز احمد محض 8 رنز بناسکے۔ چھٹی وکٹ محمد آصف کی تھی جنہوں نے 7 رنز بنائے ان کے بعد محمد نواز 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے جب کہ بیٹنگ کے لیے شعیب ملک اور حسن علی موجود تھے۔ شعیب ملک چھکا لگا کر ہدف چار بالز پر چار رنز تک لے آئے بعد ازاں چوکا لگا کر فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے 258 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 49.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ حسن علی نے 6 اور شعیب ملک نے 51 رنز اسکور کیے دونوں ناٹ آﺅٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی، امام الحق رن آﺅٹ ہوئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.