وزیر اطلاعات پنجاب کا کھنہ پل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں ماں، چار کم سن بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

متعلقہ اداروں کو بچوں اور ماں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایت

ہفتہ ستمبر 13:05

وزیر اطلاعات پنجاب کا کھنہ پل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں ماں، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان اسلام آباد ہائی وے کھنہ پل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں ماں اور چار کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرنے سوگوار خاندان کے گھر گئے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ماں کے ساتھ دو بچوں اور دوبچیوں کو ٹریفک حادثے میں موت کی گھاٹ اتارنے والے سفاک ڈرائیور کی گرفتاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ․ حادثے کا شکار ہونے والے سوگوار خاندان کے سربراہ وسیم حبیب سے ڈاکٹر قدیر خان روڈ پر ان کی رہائش گاہ میں اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ․ انہو ںنے متعلقہ تھانے کے سربراہ کو ہدایت کی کہ کلوز سرکٹ سکیورٹی کیمروں سمیت دیگر تمام ذرائع سے مدد حاصل کی جائے اور اس المناک حادثے کے ذمہ داروں کی شناخت کر کے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ہنستے بستے گھر کو اجاڑنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزادلوائی جائے ․ انہو ںنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔