طرابلس میں گھمسان کی لڑائی،

شہری آبادی پر اندھا دھند راکٹ حملے،نو افرادجاں بحق کئی علاقوں میں رابطہ ممکن نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،طبی حکام

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:05

طرابلس میں گھمسان کی لڑائی،
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) لیبیا کے دارالحکومت پر قبضے کے لیے دو متحارب فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ فریقین کی طرف سے شہری آبادی پر اندھا دھندد راکٹ حملے اور شدید گولہ باری کی گئی ہے۔ طرابلس میں لڑائی کے نتیجے میں 9 شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے عرب ٹی وی کے مطابق طرابلس کے جنوب میں مسلسل جنگ جاری ہے۔

عالمی طور پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کے زیرانتظام وزرات صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ طرابلس میں لڑائی کے نتیجے میں 9 شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ۔حکام کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں رابطہ ممکن نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لڑائی اور فائرنگ کے اندر سے 300 خاندان جانیں بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر تسلیم کی گئی لیبیا کی قومی وفاق حکومت طرابلس میں جنگجوؤں کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔ لیبیا کی حکومت اور باغیوں کے درمیان چھ ستمبر کو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا مگر یہ معاہدہ دیر پا ثابت نہیں ہوسکا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دارالحکومت طرابلس میں مسلسل میزائل اور راکٹ حملوں کے ساتھ ایک دوسرے پر توپ خانے سے شدید گولہ باری ہوتی رہی ہے۔ شاہراء صلاح الدین، شاہراہ السبع، عین زارہ اور متعدد دیگر مقامات پر شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا اور بڑی تعداد میں راکت شہری آبادی پر گرے۔