فلم انڈسٹری کی بہتری کی اپنی خدمات سرانجام دیتی رہوں گی ‘صائمہ نور

اگر ہم سب نے ملکر فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو اسکے بڑے منفی اثرات مرتب ہونگے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

فلم انڈسٹری کی بہتری کی اپنی خدمات سرانجام دیتی رہوں گی ‘صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکتا تھا میں کرتی رہی اور مستقبل میں بھی جو کردار دیا جائے گا وہ انڈسٹری کی بہتری کے لئے انجام دیتی رہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری نے بھرپور عزت ،شہرت اور مقام دیا جس کی کوئی اداکارہ تمنا کر سکتی ہے اور اب اس مشکل وقت فلم انڈسٹری کو ہماری بھرپور توجہ کی ضرورت ہے اگر ہم سب نے ملکر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو اسکے بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

صائمہ نور نے کہا کہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد کو وزیر اطلاعات و ثقات سے ملاقات کر کے فلم انڈسٹری کی خستہ حالی کی طرف توجہ مبذول کروانی چاہیے اور فلم انڈسٹری کے جو مسائل درپیش ہیں اسکے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کرنا چاہیے تاکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوئی اچھا اقدام کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے انڈسٹری کو لالی پاپ دیا ہے جس کی وجہ سے لاہور کی فلم انڈسٹری بالکل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اب سب کو ملکر اپنی اور آنے والے نئے فنکاروں کی بقاء کی جنگ لڑنی ہے ۔