اداکارہ پائل چوہدری نے دوسری شادی کر لی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

اداکارہ پائل چوہدری نے دوسری شادی کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تھیٹر کی معروف اداکارہ پائل چوہدری نے دوسری شادی کر لی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری نے خالد نامی ڈرامہ پروڈیوسر سے دوسری شادی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی دوسری شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ۔شوبز حلقوں میں انکی شادی کی باتیں ہر زبان و عام پر ہیں ۔اس حوالے سے پائل چوہدری کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :