ویرات کوہلی کے فلمی میدان میں قدم رکھے جانے کے حوالے سے مداح تجسس کا شکار ہوگئے

برس بعد ایک اور ڈیبیو ، مزید انتظار نہیں کرسکتا، بھارتی کرکٹ سٹار کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ، صارفین کی شدیدتنقید آپ فلم کی تشہیر کیلئے ایشیا کپ 2018 جیسا اہم ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہی کیا آپ اداکار ہیں /انگلینڈ سیریز کے بعد اب یہی رہ گیا ہے کرنے کو، سوشل میڈیا صارفین

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

ویرات کوہلی کے فلمی میدان میں قدم رکھے جانے کے حوالے سے مداح تجسس کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کے فلمی دنیا میں قدم رکھے جانے کے حوالے سے مداح تجسس کا شکار ہوگئے ۔ویرات کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ 10 برس بعد ایک اور ڈیبیو، مزید انتظار نہیں کرسکتا۔ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ٹریلر دی مووی بھی واضح کیا ہے جبکہ ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا ہے جسے کھولنے پر 18-09-28 کی تاریخ سامنے آتی ہے جبکہ پیش کار کے طور پر رون پروڈکشنز کا نام درج ہے۔

ویرات کوہلی نے یہ تصویر شیئر کرکے ایک طرف تو مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے، وہیں دوسری جانب ان پر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔پریام سنگھ دھونی نامی ایک صارف نے ویرات سے سوال کیا کہ واقعی آپ ایک فلم کی تشہیر کیلئے ایشیا کپ 2018 جیسا اہم ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہی کیا آپ اداکار ہیں ۔

(جاری ہے)

صارف نے مزید کہا کہ یہ ہانگ کانگ یا افغانستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ سیریز نہیں، یہ ایشیا کپ ہے جس سے آپ باہر ہیں، اگر یہ تھکاوٹ کی وجہ سے ہے تو ٹھیک ہے لیکن فلم کی وجہ سے باہر ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔

جبرا فین نامی ایک صارف نے ویرات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہی سب کرو۔ جب ملک کیلئے کھیلنے کی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں لیکن انڈین پریمیر لیگ میں کھیلنا لازمی ہے۔ گرودا نامی ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’انگلینڈ سیریز کے بعد اب یہی رہ گیا ہے کرنے کو‘۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2018 میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی جگہ روہت شرما کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔