بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کترینہ کیف پر دل ہاربیٹھے جس کااظہار انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے حسن پر سلمان خان اور رنبیر کپور سمیت متعدد اداکار فدا ہیں اوراب ان کے عشق میں بالی ووڈ کے مسٹر فیکشنسٹ عامر خان بھی گرفتار ہوگئے ہیں۔ اداکار عامر خان نے کترینہ کیف کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے ان کیلئے اظہار محبت کردیا۔