شعیب ملک کی ناقابل شکست نصف سنچری ،ْ
پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کوئی رن نہ بنا سکے ،ْ امام الحق 80،ْ بابر اعظم 66رنز کے ساتھ نمایا رہے ،ْافغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو جبکہ گلبدین نائب نے ایک پاکستانی کھلاڑی کو پویلین لوٹایا ،ْمیچ وننگ اننگز کھیلنے پر شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10
(جاری ہے)
تاہم اس کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے پاکستانی اننگز کو استحکام فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 154 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ امام الحق 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی 66 رنز بناکر جلد آؤٹ ہوگئے ،ْ حارث سہیل بھی صرف 13 رنز ہی بناسکے۔کپتان سرفراز احمد 8، آصف علی 7 اور محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر تجربہ کار شعیب ملک چٹان کی طرح کھڑے رہے۔پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔ پہلی بال مس کرنے کے بعد شعیب ملک نے اگلی گیند پر پہلے چھکا اور پھر چوکا لگاکر پاکستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار کروایا۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو جبکہ گلبدین نائب نے ایک پاکستانی کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مڈل آرڈر بلے باز حشمت اللہ شاہدی کے 97 رنز کی بدولت اپنی اننگز میں 257 رنز بنائے ،ْپاکستان کے ابتدائی گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سست آغاز فراہم کیا اور 31 رنز پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔اس موقع پر حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ْبعدازاں اصغر افغان اور حشمت اللہ شاہدی کے درمیان شاندار 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی بدولت افغانستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔اصغر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم حشمت اللہ کی جانب سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ دیگر افغان بلے بازوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کے خلاف گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس لگائے ،ْحشمت اللہ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ،ْپاکستانی فیلڈرز نے بھی افغانستان ٹیم کی بھرپور مدد کرتے ہوئے چار آسان کیچ ڈراپ کردیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ وننگ اننگز کھیلنے پر شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.