مکی آرتھر سرفراز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ،ْ

عامر کی خراب بولنگ پر تشویش سرفراز احمد اچھا کر رہے ہیں ،ْ ذمے داری بھی لے رہے ہیں ،ْ کپتان کی حمایت میں ہیڈ کوچ میدان میں آگئے نے بھارت کیخلاف 258 میں سے 128 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو کسی طرح اچھی بات نہیں تھی ،ْ رفتار میں تیزی لانی چاہیے ،ْ گفتگو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:14

مکی آرتھر سرفراز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ،ْ
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں کھڑے ہوگئے اور کہاہے کہ سرفراز احمد کی بیٹنگ میں ناکامی پر کوئی تشویش نہیں ہے تاہم محمد عامر کی خراب بولنگ فارم پر انہیں تحفظات ضرور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کی بیٹنگ پوزیشن پر بھی کوئی تشویش نہیں ہے۔ سرفراز احمد اچھا کر رہے ہیں اور ذمے داری بھی لے رہے ہیں، لیکن بھارت کے خلاف جس طرح سب نے بیٹنگ کی ہے وہ مایوس کن ہے۔انہوںنے کہا کہ امام الحق نے جو کیا وہ غیر ذمے داری تھی ،ْتیسرے اوور میں کریز سے باہر نکل کر کمار کی گیند پر امام نے جو اسٹروک کھیلا وہ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کا بھی یہ کردار نہیں تھا کہ وہ کریز سے باہر آکر غیر ذمے دارانہ اسٹروک کھیلے لیکن سرفراز احمد نے اس موقع پر غلطی کی، ہم نے ہر بیٹسمین کو رول دیئے ہوئے ہیں، فخر زمان کو یہی رول دیا تھا جس پر وہ آؤٹ ہوئے۔

آصف علی بھی اسی طرح آؤٹ ہوئے جو ان کا رول تھا تاہم دیگر چار بیٹسمینوں کو ذمے داری لینی چاہیے تھی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف 258 میں سے 128 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو کسی طرح اچھی بات نہیں تھی۔اس رفتار میں تیزی لانی چاہیے تھی۔مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ یقینی طور محمد عامر کی کارکردگی پر انہیں تشویش لاحق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ان کے ساتھ طویل میٹنگ کی ہے اور انہیں ان کی ذمے داری کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے ،ْبھارت کے خلاف عامر نے اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ انہیں اپنی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کرنا ہوگا، اس صورتحال میں یقینی طور پر وہ دباؤ کا شکار ہیں، لیکن انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :