پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچا دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:14

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچا دی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی 10 وکٹیں اڑا دیں۔

(جاری ہے)

لیسٹر شائر نے ڈرہم کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 321 رنز بنائے جواب میں محمد عباس کی شاندار بولنگ کے سامنے درہم کے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلی ،ْمحمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث ڈرہم کی ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ ہو گئی اور اس طرح لیسٹر شائر کی ٹیم میچ ایک اننگز اور 194 رنز سے جیت گئی ،ْمحمد عباس نے ڈرہم کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے 29 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 52 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں۔کاؤنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے دو اننگز میں 127 رنز پر آؤٹ ہونا 1997 کے بعد کم ترین ٹوٹل ہے۔ڈرہم سے قبل سسکس کی ٹیم گلیمورگن کے خلاف 54 اور 67 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :