پاکستان سوکا فٹبال ٹیم سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ٴْرتگال کے شہرلزبن پہنچ گئی

پاکستان ٹیم ایک ایسے ایونٹ کا حصہ بننے جارہی ہے جہاں دنیائے فٹبال کی عظیم ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ْ ٹیم منیجر زیب خان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:14

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان سوکا فٹبال ٹیم سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ٴْرتگال کے شہرلزبن پہنچ گئی ۔ٹیم منیجر زیب خان نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ایک ایسے ایونٹ کا حصہ بننے جارہی ہے جہاں دنیائے فٹبال کی عظیم ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کیلئے اس ایونٹ کا حصہ بننا ہی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

32 ممالک کی ٹیموں پر مشتمل اس تاریخی اور یادگار ایونٹ میں پاکستان گروپ ’بی‘ میں اسپین، مالڈوا اور رشیا کے ساتھ موجود ہے۔32 ٹیموں کو 4،4کے 8گروپ میں رکھا گیا ہے اور ہر گروپ میں موجود اپنے گروپ کی تمام ٹیموں سے سنگل لیگ کی بنیاد پر مقابلہ کرینگی۔ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کا آغاز 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم قیادت آفاق احمد کررہے ہیں ،ْدیگر کھلاڑیوں میں حافظ محمد ولید، عمر جاوید، حیدر علی، سعد علی خان، زید محمود، عامر اقبال گوندل، عبدالحنان جاوید، زیبی آ خان، محمد زبیر عادل، (لاہور) ، محمد عالمگیر (پشاور)، محمد کاشف(کوئٹہ)، ظفر خان (کراچی) ، سمیر احمد (اسٹریٹ چائلڈ) جبکہ آفیشلز میں طارق لطفی، کوچ، زیب خان (ٹیم منیجر)، شہروز رضوی (اسسٹنٹ منیجر) اور محمد آصف میڈیا منیجر شامل ہیں۔