کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نذیر احمد میرانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:29

کراچی میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں علاقہ مکینوں نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کورنگی کے سیکٹر 33 ایف میں ملزم نذیر احمد میرانی نے 10 سالہ بچی دعا دختر محمد حسین کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور اسے زبردستی اپنے رکشا میں بٹھایا جس پر بچی نے شور شرابہ شروع کردیا، شور سن کر موقع پر موجود افراد نے ملزم کو پکڑا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے رکشا میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا، پولیس نے دعا کے والد محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 388/18 بجرم دفعہ 364-اے اور 511 کے تحت ملزم نذیر احمد میرانی کے خلاف درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :