ایف اے ایس انرجی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 ارب روپے کی لاگت سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی

کمپنی خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شمسی توانائی کی مدد سی50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائیگی ،ْرپورٹ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:32

ایف اے ایس انرجی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 ارب روپے کی لاگت سے شمسی توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے فوازالھوکیر گروپ کی ذیلی کمپنی ایف اے ایس انرجی پاکستان نے ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف اے ایس انرجی پاکستان کے حکام نے بتایا کہ کمپنی خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شمسی توانائی کی مدد سی50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائیگی جس پر 47.8 ملین ڈالر یعنی 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔حکام کے مطابق پلانٹ سے مارچ 2020ء تک بجلی کی باقاعدہ پیداوار حاصل ہوناشروع ہوجائے گی۔