ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا

دید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ،ْ خواتین بھی شامل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:36

ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان ..
راولپنڈی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ،ْ 12 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا جس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرین کو فوری طبی امداد دی۔ایف سی بلوچستان نے تربت میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو بچا لیا ہے جن کے گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا ۔