وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:36

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس شعبے میں خود کفالت کے حصول کیلئے درجنوں کوئوں کی کھدائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پچھلے چار سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا اور 101 سے زائد مقامات پر تیل اور گیس دریافت ہوا جن میں سے سندھ میں 87، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 7،7 مقامات سے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :