پنجاب حکومت کا پوٹھوہارکے علاقے میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے زیتون کے 20 لاکھ مفت پودے تقسیم کر نے کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے ،ْ 60 فیصدامداد قطراتی نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :