افغان صوبہ فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سات بچے جاں بحق ،پانچ زخمی ہوگئے

قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں افغان فوجی اور 12 طالبان ہلاک ہوگئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:37

افغان صوبہ فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سات بچے جاں بحق ،پانچ زخمی ..
کابل /کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) افغان صوبہ فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں سات بچے جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ شمالی صوبہ قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک افغان فوجی اور 12 طالبان ہلاک ہوگئے۔صوبہ فریاب کے ضلع شیرین تغاب کے ضلعی انٹیلی جنس افسر غلام علی کے مطابق یہ واقعہ طالبان کے زیر کنٹرول ضلع شیرین تغاب کے علاقے کوہ صیاد میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں نصب بارودی سرنگ اٴْ س وقت دھماکہ سے پھٹ گئی جب وہاں بچے کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

دھماکہ کی زدمیں آکر کھیلنے والے سات بچے موقع پر جاںبحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دو بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ادھرافغان سرکاری خبررساں ادارے نے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع قلعہ زال کے ضلعی پولیس سربراہ کرنل عبالباقی نورستانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب طالبان نے ضلع قلعہ زال میں افغان سیکیورٹی فورسزکے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں میں شدید جھڑپ ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس جھڑپ کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ریڈ یونٹ کے ڈپٹی کمانڈرسمیت 12 طالبان کو ہلاک کردیا جبکہ جھڑپ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔