سی پیک اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس کل مصر میں شروع ہوگی

پاکستانی وفد مصر کو سی پیک منصوبے اور پاکستان میں سپیشل اکنامک زون کی اہمیت سے آگاہ کریگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:37

سی پیک اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس کل مصر میں شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس کل ( اتوار) سے مصر میں شروع ہوگی جس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں متعدد معروف بزنس مین بھی شامل ہیں جو کانفرنس کے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت پر بھی گفتگو کرینگے۔وفد خصوصی طور پر مصر کو سی پیک منصوبے اور پاکستان میں سپیشل اکنامک زون کی اہمیت سے آگاہ کرے گا ۔